24 اگست، 2016، 7:53 PM

ترک حکومت نے آسٹریا سے اپنا سفیر واپس بلالیا

ترک حکومت نے آسٹریا سے اپنا سفیر واپس بلالیا

آسٹریا کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے ترک حکومت پر تنقید کے بعد ترک حکومت نے آسٹریا سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوغلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے انقرہ واپس طلب کیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے ترک حکومت پر تنقید کے بعد ترک حکومت نے آسٹریا سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جس کی تصدیق ترک وزیرخارجہ نے بھی کردی۔ ترک وزیر خارجہ مولود جاوش اوغلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے انقرہ واپس طلب کیا گیا ہے ۔
یادرہے کہ آسٹریا کے بعض عہدیداروں کے ترک قیادت کیخلاف بیانات کی وجہ سے کشیدگی پائی جارہی تھی اور ایک عہدیدار نے یہاں تک کہہ دیاتھاکہ ترکی آمریت کی جانب گامزن ہے جبکہ بعض دوسرے لیڈروں نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ترکی نے اس کے ردعمل میں آسٹریا کو ریڈیکل نسل پرستی کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔

News ID 1866436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha